آرٹس کونسل ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کے قائم کی منظوری ،کلاسز کا آغاز عیدالفطر کے بعد ہو گا

منگل 19 مارچ 2024 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے آرٹس کونسل ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ قائم اور فوری طور پر 20 کمپوٹرز مہیا کرنے کی منظوری دی ہے جہاں عید الفطر کے فوری بعد کلاسز کا اجراکیا جائے گا۔ اس کا فیصلہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے دفتر میں آرٹس کونسل ڈسٹرکٹ سینٹرل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر دانیال عمر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ریزیڈنٹ ڈائریکٹر بشیر سدوزئی نے جاری پروگراموں کے حوالے سے صدر کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ گزشتہ رمضان المبارک میں آرٹس کونسل ڈسٹرکٹ سینٹرل کا باقاعدہ آغاز نعتیہ مشاعرے سے کیا گیا تھا ،اس روایت کو اس سال بھی برقرار رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں ایک بڑا نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا جائے گا۔

بشیر سدوزئی نے بتایا کہ ایک سال کے دوران 70 سے زائد ادبی، ثقافتی اور سماجی پروگرام منعقد کئے گئے ،جن میں دس روزہ عوامی فیسٹیول اور بڑے پیمانے پر یوم پاکستان کی تقریبات بھی شامل ہیں جبہ کہ علاقے کے اسکولوں کو بھی تقریبات کی سہولت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب انگریزی سیکھانے کی کلاسز شروع کی ہیں 50 سے زائد طلباداخلہ لے چکے، داخلے ابھی جاری ہیں۔

تعداد میں اضافہ ہونے کے باعث دوسری کلاس شروع کی جائے گی۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اس پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ نوجوانوں کے لیے ایسے کورسز کا اہتمام کیا جائے جس سے ان کو روزگار کے مواقع میسر آئیں۔ انہوں نے کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کی منظوری دیتے ہوئے فوری طور پر 20 کمپیوٹر کی فراہمی اور کمپیوٹر لیپ قائم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عیدالفطر کے فوری بعد کمپیوٹر کورسز کا آغاز کر دیا جائے۔

محمد احمد شاہ نے کہاکہ کم آمدنی والے خاندانوں کی ترقی اور خوشحالی تب ہی ممکن ہے کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے آرٹس کونسل یہ تمام سہولتیں مہیا کرئے کی۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل ڈسٹرکٹ سینٹرل چپٹر نے علاقے کے عوام کو سہولیات کی فراہمی اور فن و ثقافت کے فروغ میں خصوصا شعراکرام کو اچھے موقعے مہیا کئے ہیں شعر ا ادب کی اکیڈمی کے قیام کے لیے بھی پیش رفت کی جائے اور 15 روزہ ادبی نشتوں کا آغاز کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں