کراچی : سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی انسداد عطائیت کی چھاپہ مار ٹیم کی کارروائی ،7کلینکس کو سیل کردیا

منگل 19 مارچ 2024 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی انسداد عطائیت کی چھاپہ مار ٹیم کی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف پولیس کے ہمراہ کارروائی، ضلع غربی کے سیف المری گوٹھ اور یوسف گوٹھ میں عطائی ڈاکٹروں کے 7 کلینکس کو سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم ممبر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ثاقب حسین سومرو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر نجیب کھٹیان اور میڈیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر محمد سلیم کی زیر نگرانی کارروائیاں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

سرجانی تھانے کی ٹیم کے ساتھ مل کر سرجانی کے علاقے سیف المری گوٹھ اور یوسف گوٹھ میں بلال میڈیکل سنٹر، روشن کلینک، حاجرہ کلینک، سبحان میڈیکل سنٹر، الشفا پولی کلینک، دعا کلینک اور مرتضی کلینک پر چھاپے مارے۔ عطائی ڈاکٹر تنویر شاہ، عطائی ڈاکٹر روشن، عطائی ڈاکٹر مہر شفیق محسن ، عطائی روزینہ اور نظام الدین، عطائی وجے کمار، اور عطائی ڈاکٹر مرتضی کے کلنکس کو سیل کردیا۔ یاد رہے کہ یہ کلنکس کافی عرصے سے لوگوں کو جانی اور مالی نقصان کے ذمہ دار بنے ہوئے تھے۔ اہلِ علاقہ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے اس اقدام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں