گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان گرفتار، 780کلو چھالیہ ، 16کلو تیار گٹکاماوا برآمد

منگل 19 مارچ 2024 17:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) ابراہیم حیدری اور گڈاپ سٹی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کار، 780کلو چھالیہ اور 16کلو تیار گٹکاماوا برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس پی ملیر کراچی کے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہد اور اللہ داد شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں