پورٹ قاسم اتھارٹی نے پچھلے چار سالوں میں 150 ارب روپے کا بزنس کیا ہے، قیصر شیخ

بدھ 27 مارچ 2024 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) وفاقی وزیر بحری امور قیصر شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پی پی پی مل کر ملک کے لئے کام کرینگے، ہم تمام وزرا نے متفقہ فیصلہ کیا ہے حکومت سے تنخواہ نہیں لینگے ،ہم چاہتے ہیں ملک آگے بڑھے اور ترقی کرے، برآمدات کو آگے بڑھانا ہوگاوہ گذشتہ روز ایف پی سی سی آئی میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر اسلام آباد سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ، سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں، زبیرطفیل، میاں زاہد حسین، بشیر جان محمد، شیخ عمر ریحان ، شبیرمنشاچھرا اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ ملک خدا بخش، انجینئرداروخان، سمیع خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی مکمل ہدایت ہے کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، حکومت نے پورٹ قاسم پر وار فیج کے چارجز ہر 50 فیصد کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر بحری امور قیصر شیخ نے کہا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی نے پچھلے چار سالوں میں 150 ارب روپے کا بزنس کیا ہے،مسائل کے حل کیلئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا،فیڈریشن سے بھی کہتا ہوں آپس کے مسائل کو چھوڑیں ملک کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مجھ پر اعتماد ہے اور انہوں نے مجھے وزارت بحری امور دی ہے،دنیا بھر کی پورٹس میں کے پی ٹی اس وقت 83 نمبر پرہے، کے پی ٹی کی زمین پر مختلف کام کئے جاسکتے ہیں اس کے لئے میٹنگ کررہے ہیں۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر عاطف اکرام شیخ اسلام آباد سے زوم پر خطاب میں کہا کہ 80 فیصد سمندری راستے سے سامان پاکستان آتا ہے کراچی پورٹ ٹرسٹ پر جگہ بہت کمی ہے جس کی وجہ سے تاخیر ہوتی ہے،کوئی پالیسی فریم ورک وضع کیا جائے۔ثاقب فیاض مگوں نے کہاکہ شپنگ ایڈوائزری بورڈ پر کوئی کام نہیں ہوسکاہے،شپنگ پالیسی 2001 میں بنایا گیا جسے 2019 تک بڑھا دیا گیا تھا،بڑھتی ہوئی امپورٹ کے باعث ایک ایلیویٹڈ روٹ بنایا جائے،اس وقت شپ کی رجسٹریشن کرنا انتہائی مشکل اور دشوار مرحلہ ہے،تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ شپنگ پالیسی بنائے،شپنگ کمپنیز کو بھی بہت سے مسائل کا سامناہے اسے بھی حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کے جی ٹی ایل کے ہینڈلنگ چارجز 100 پر میٹرک ہوتے تھے اب 480 پر میٹرک ٹن تک چارجر بڑھا دئیے ہیں۔ثاقب فیاض مگوں نے مطالبہ کیا کہ کے پی ٹی بورڈ ٹرسٹی میں ہمارا کوئی نمائندہ نہیں ہے اسے شامل کیا جائے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں