دہشتگردوں کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرناہے، پیر ارشدکاظمی
جمعرات 28 مارچ 2024 21:44
(جاری ہے)
شاہراہ قراقرم پاک چین دوستی کی نمایاں مثال ہے جبکہ دشوار گزار پہاڑی علاقوں سمیت متعدد مقامات پر نظر آنے والے تعمیراتی کام پاک چینی دوستی کے آئینہ دار ہیں، ان تعلقات کو زک پہنچانے کی عرصے سے کوششیں کی جارہی ہیں مگر پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبہ پر جب سے کام شروع ہوا، صورتحال دشمنان وطن سے ہضم نہیں ہو رہی ہے۔
اسی علاقے میں 2021ء میں بھی ایک بس کے اندر ہونے والے دھماکے میں 9چینی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ دہشت گرد عناصر جس طرح پاکستانی منصوبوں میں چین کے اشتراک و تعاون کو طے شدہ انداز میں نشانہ بنارہے ہیں اس سے وہ ابہام دور ہو جانا چاہئے جو دہشت گردی کے مختلف جواز سامنے لا کر پیدا کیا جاتا رہا۔انہوں نے کہاکہ یہ سارا معاملہ پاکستان دشمنی کا ہے اور پاک چین دوستی کا مظہر بڑا گیم چینجر منصوبہ ’’سی پیک‘‘ ہے جس میں رکاوٹیں ڈالنے کی پاکستان دشمن قوتوں کی طرف سے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں منگل کی دوپہر چینی انجینئرز پر جو دہشت گرد حملہ کیا گیا اس کے پیچھے نظر آنے والا پاکستان دشمنی کا کھیل اس بات کا متقاضی ہے کہ ملک میں سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کئے جائیں، حملوں میں ملوث گروپوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر یہ پیغام عام کیا جائے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے مرتکب افراد سزا سے بچ نہیں سکیں گے، انٹلیجنس نظام کو اتنا فعال و موثر بنایا جائے کہ حملوں سے پہلے ہی منصوبہ سازوں کو گرفت میں کرلیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ضلع شانگلہ میں منگل کی دوپہر رونما ہونے والے واقعہ سے ظاہر ہے کہ چینی انجینئر داسو کوہستان کے مقام پر ایک بڑا ڈیم تعمیر کر رہے ہیں۔ ان کا قافلہ سیکورٹی فورسز کی پانچ گاڑیوں کی حفاظت میں اپنے کیمپوں کی طرف جارہا تھا کہ شاہراہ قراقرم پر بشام لاہور نالے کے مقام پر پر خود کش حملے کا نشانہ بن گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد تحقیقات کرکے ذمہ داران اور سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ پاک فوج دہشت گردی کو ہر قیمت پر ختم کرنے لئے اقدامات بروئے کار لائے۔ پاکستان دشمن قوتیں اپنی شرارتوں پر تلی ہوئی ہیں،ہماری سیکورٹی فورسز بلاشبہ مستعد ہیں مگر دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں متقاضی ہیں کہ اس باب میں انتظامات مزید موثر بنائے جائیںاور ضروری ہو تو دہشت گردی کے پس پردہ ہاتھوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں، شیرجیل میمن
ناپسندیدہ سکرپٹ کے باعث ڈراموں میں کام نہیں کرتی،اداکارہ صنم سعید
اداکار عاصم محمود نے جہیز اور شادی کے اضافی خرچوں کیخلاف مہم شروع کردی
’’دی گلاس ورکر‘‘ اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
کراچی میں اٴْدھار نہ دینے پر 60 سالہ دٴْکان دار قتل
پاکستان کوسٹ گارڈزکی جانب سے ممنوعہ اسمگل اشیاء اور منشیات کے جلانے کی تقریب کا اہتمام
سابق بھارتی کرکٹر کی تصویر کراچی میں بل بورڈز پرآویزاں
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ سے صاحبزادہ سلطان محمد علی اور یوسف بشیر قریشی کی ملاقات
اعلیٰ سرکاری حکام کا خواتین کاادارہ گوشہ خاتون جنت کا دورہ
جماعت اسلامی کا اووربلنگ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والے کرپٹ اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ
تھرکول بلاک منصوبے کے پہلے فیز کی تکمیل سے 1320میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی، سید ناصر حسین ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ