مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی میں معیشت میں ایک فیصد کا معمولی اضافہ
زیرتبصرہ مدت میں تعلیم،انسانی صحت اور سماجی خدمات کے شعبے میں بالترتیب 0.85 فیصد اور 2.53 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی، رپورٹ
جمعہ 29 مارچ 2024 14:50
(جاری ہے)
رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں زراعت میں ترقی کی شرح 5.02 فیصد رہی، جس کی وجہ خاص طور پر اہم فصلوں میں اچھا اضافہ ہونا ہے، دوسری سہ ماہی میں اہم فصلیں بڑھنے کی شرح 8.12 فیصد رہی، کپاس، چاول اور مکئی کی پیداوار میں قابل قدر اضافہ ہوا۔
مال سال 24-2023 کے دوران گنے کی پیداوار میں 10.7 فیصد کمی دیکھی گئی، یہاں ایک اہم نکتے کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ پہلی سہ ماہی میں شرح نمو کی وجہ مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی میں بہت کم بیس کا ہونا ہے، تاہم 23-2022 کی دوسری سہ ماہی میں زیادہ بیس ہونے کے باوجود اہم فصلوں میں مضبوط اضافہ دیکھا گیا۔مالی سال 23-2022 میں کپاس کی نہایت کم فصل کی وجہ سے کاٹن جننگ و دیگر کی شرح نمو منفی رہی تھی، اہم اب کپاس کی شاندار فصل کے نتیجے میں اس میں دوہرے ہندسے سے شرح نمو بڑھ رہی ہے، لائیو اسٹاک مستحکم ہے جبکہ جنگلات اور ماہی گیری میں معمول کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے ۔رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پہلی سہ ماہی کی طرح منفی نمو رہی، مائننگ میں منفی شرح نمو (4.17فیصد)رہی جس کی وجہ گیس کی پیداوار میں 5.04 فیصد کمی، ماربل کی پیداوار میں 40.13 فیصد کمی، اور چونے کے پتھر کی پیداوار میں 20 فیصد کمی ہونا ہے۔بڑی صنعتوں کی پیداوار دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر)0.35 فیصد بڑھ گئی، جس کی وجہ خوردنی تیل، تیار ملبوسات، کھادوں وغیرہ کی پیداوار میں اضافہ ہونا ہے، بجلی، گیس اور پانی فراہمی کی صنعت میں 1.54 فیصد کی مثبت نمو کا مشاہدہ کیا گیا کیونکہ آئی پی پیز، ہائیڈروپاور اور نیوکلیئر پلانٹس کی پیداوار کا بڑھنا ہے۔دوسری سہ ماہی میں کنسٹرکشن کی صنعت 17.59 فیصد سکڑ گئی، جس کی وجہ سیمنٹ اور اسٹیل کی پیداوار میں بالترتیب 8.7 فیصد اور 2.5 فیصد کی تنزلی ہونا ہے۔مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی میں خدمات کے شعبے کی صنعت میں محض 0.01 فیصد کی معمولی ترقی دیکھی گئی، اندورنی تجزیے سے ملے جلے رجحان کا انکشاف ہوا، تھوک اور خوردہ تجارت میں 2.11 فیصد کا اضافہ زرعی پیداوار اور بڑی صنعتوں کی پیدوار بڑھنے کے سبب ہوا۔ٹرانسپورٹ اور اسٹوریج کے شعبے میں شرح نمو مثبت 1.13 فیصد رہی، بلند مہنگائی کے نتیجے میں انفارمیشن اور کمیونیکشن کے شعبے میں ترقی ہوئی، فنانس اور انشورنس، پبلک ایڈمنسٹریشن اور سوشل سیکیورٹی کے شعبے میں بالترتیب 5.43 فیصد، 11.1 فیصد اور 16.18 فیصد کی منفی شرح نمو کا مشاہدہ کیا گیا۔مزید برآں، تعلیم اور انسانی صحت اور سماجی خدمات کے شعبے میں بالترتیب 0.85 فیصد اور 2.53 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی پولیس کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی، 949سے زائدمبینہ ملزمان گرفتار،اسلحہ،شراب اور منشیات برآمد
سہراب گوٹھ پولیس کی کارروائی،منشیات فروشی میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار،آدھا کلو سے زائدچرس اورنقدی برآمد
سابق بھارتی کرکٹر روبن اتھاپا کی تصویر کراچی میں مختلف بل بورڈز پر نظر آنے لگی
wپاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
س*صرف بیٹے کیلئے دوسری شادی کرنا ظلم ہی'، سونیا حسین شیر افضل مروت کی معترف
qمعروف پاکستانی اداکارہ ماہ نور حیدر کے گھر جنات کا بسیرا
Zحب ریلی کراس 2024 : گڈانی کے ساحل پر میلہ سج گیا
کیش معیشت پر انحصار کم کرنا ہو گا،ناصر سلیم
ٹی ایم سیز کی اوذیڈٹی گرانٹ میں اضافہ کیے بغیر ملازمین کی تنخواہوں،واجبات اور ریٹائرمنٹ واجبات کی ادائیگی ..
پنشن واجبات کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کرنے کے لیے کے ایم سی محکمہ فنانس نے ٹی ایم سیز کے عملے کوٹریننگ ..
ہردورمیں وکلاء برادری کوہی قربانی کا بکرا بنایاگیاہے،ندیم شہزاد ہاشمی
میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کاکے ایم سی پینشنرز کے واجبات کا اضافہ ادا نہ کرنے پر30 اپریل کو کے ایم ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین