جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے بیشک باطل مٹنے کیلئے ہے ، محمد شاداب رضا نقشبندی

غزوہ بدر حق اور باطل میں فرق مسلمانوں کی جرأت واستقامت اور جذبہ ایمانی کا عظیم مظہر ہے ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

جمعہ 29 مارچ 2024 18:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غزوہ بدر حق اور باطل میں فرق مسلمانوں کی جرأت واستقامت اور جذبہ ایمانی کا عظیم مظہر ہے ،غزوہ بدر نے مسلمانوں کو واضع پیغام دے دیا عشق مصطفی ﷺسے سرشار ہوکر بڑی سے بڑی طاقت کو شکست دی جاسکتی ہے ،مسلمان مجاہدین اور کافر دہشتگرد اس جنگ میں آمنے سامنے آئے اللہ عزوجل نے مسلمانوں کو فتح نصرت عطاکی اور مشرکین کو ذلیل ورسواکیا ،عشق رسول ﷺکا پیمانہ غزوہ بد میں دیکھا گیا جہاں صحابہ کرام نے رشتوں مال واولاد کونبی کریم پر فوقیت دی بھوک وپیاس کے باوجود دین اسلام پر سب کچھ قربان کرنے کا مسیج رہتی دنیا تک کے مسلمانوں کو دے دیا ،فتح بد ر کے بعد حضور اکرم ﷺ نے فرمایا اللہ او ر اس کے رسول کی اطاعت کرو اللہ نے مسلمانوں کو فتح دے کر وعدہ پورا کیا ،جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے بیشک باطل مٹنے کیلئے ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ17رمضان المبارک کو حق کی تاریخی فتح اور کفر کو شرمناک شکست ہوئی ،آج ایک بار پھر کفر کی طاقتیں سر اٹھانے کی ناپاک جسارت کررہیں ان کفر کی طاقتوں کا مقابلہ غزوہ بدرکے جذبے سے سرشارہوکر کرنا ہوگا ،پاکستان اسلام کا قلعہ اور اسلامی دنیا کا واحد ایٹمی طاقتور ملک ہے جو یہود ونصاریٰ کی آنکھ میں چبھ رہاہے ،مسلمانوں پر مغرب کی زمین تنگ کی جارہی ہے امریکہ جو دہشتگردوں کو پالتا ہے اور اپنے مفادات کیلئے اسلامی ممالک میں دہشتگردی کراتا ہے،غزہ میں مسلم نسل کشی یہود ونصاریٰ کی اسلام کے خلاف انتہاپسندی اور دہشتگردی کھل کر سامنے آگئی ہے ، سیکولر ازم ،لبرل ازم کے دعویدار ممالک آج انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں ،امریکہ ،اسرائیل ،بھارت کا ٹرائیکا کشمیر ،فلسطین ،شام اور برما میں مسلمانوں کو نشانہ بناکر مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے، اقوام متحدہ امریکہ اور اسرائیل کی لونڈی کاکردار ادا کررہا ہے ،مسلمانوں کی نسل کشی پر کھلی دہشتگردی اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کو کیوں نظر نہیں آتیں،انہوں نے کہا کہ غزوہ بدر ہمیں دین اسلام اور مسلمانوں کے تحفظ کیلئے سب کچھ قربان کرنے کادرس دیتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں