ایف بی آر نے سی اے اے سے 12 ارب سے زائد کی ٹیکس ریکوری کرلی

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ایف بی آر نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 12 ارب 91 کروڑ سے زائد کی ٹیکس ریکوری کرلی۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیرز یونٹ(ایل ٹی پی)کراچی نے سول ایوی ایشن کے اکائونٹ منجمد کر کے 12 ارب 91 کروڑ سے زائد روپے کی ریکوری کر لی ہے جس کے بعد سی اے اے کے اکائونٹس بحال کردیے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریکوری سی ایاے کے نیشنل بینک میں موجود 11 اکانٹس سے کی گئی ہے، سی اے اے نے ایڈوانس ٹیکس مد میں 12 ارب سے زائد ٹیکس جمع نہیں کرایا تھا جس کے بعد ایف بی آر نے ٹیکس عدم ادائیگی پر سی اے اے کو ڈیفالٹر قرار دیکر اکائونٹس منجمد کر دئیے تھے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے ای)کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ ٹیکس کا معاملہ تھوڑا تکنیکی اور مشکل تھا، وزارت قانون، ایف بی آر، سی اے اے میں بات جاری تھی۔ترجمان نے کہا کہ ایئرپورٹ اتھارٹی، سی اے اے کے الگ قانون کے باعث معاملہ پھنسا ہوا تھا، اب ایف بی آر نے 12 ارب سے زائد کی ٹیکس ریکوری کے بعد اکائونٹس بحال کردیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں