وزیر خوراک و آبپاشی کی آصفہ بھٹو زرداری کو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعہ 29 مارچ 2024 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) وزیر خوراک و آبپاشی جام خان شورو نے آصفہ بھٹو زرداری کو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق جام خان شورونے آصفہ بھٹوزرداری کو بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اپنی والدہ شہید بے نظیر بھٹو کی طرح عوام اور ملک کی آواز بنیں گی،عکس بینظیر آصفہ بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں شہید بینظیر بھٹو کردار ادا کریں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں