کراچی: بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر 2 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے

ڈیفنس میں نجی کمپنی نے سعودی عرب اور دبئی میں ملازمت کیلئے نوجوانوں سے رقم لی

منگل 16 اپریل 2024 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) کراچی میں نوجوانوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر ایک کمپنی نے مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے لوٹ لیے۔بیرون ملک جا کر روزی کمانے کے خواہشمند نوجوانوں سے فراڈ ہوگیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں نجی کمپنی نے سعودی عرب اور دبئی میں ملازمت کیلئے نوجوانوں سے رقم لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی تعداد 80 کے قریب ہے، متاثرین نے 2 کروڑ سے زائد رقم جمع کروائی، متاثرین کے پاسپورٹ دیگر دستاویزات کمپنی کے پاس تھے، متاثرہ افراد نے کمپنی کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ ایف آئی اے کے زمرے میں آتا ہے، تفتیش کر رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں