اسد قیصر کا جی ڈی اے کی قیادت سے رابطہ ،مشترکہ سیاسی جدوجہد کی خواہش کا اظہار

جی ڈی اے کو تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں 28 اپریل کے جلسہ میں شرکت کی دعوت دی گئی

منگل 16 اپریل 2024 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کا جی ڈی اے کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ اور جلد مرکزی قیادت کراچی آکر مشترکہ سیاسی جدوجہد پر بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ بات فنکشنل ہاوس کراچی پر تحریک انصاف کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ کی سربراہی میں وفد کی جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی، اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم، سابق صوبائی اسمبلی میں جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈر حسنین مرزا اور فنکشنل لیگ کے رہنما عبدالکریم سے ملاقات ہوئی جس میں جی ڈی اے کو تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں 28 اپریل کے جلسہ میں شرکت کی دعوت دی گئی- جی ڈی اے کے رہنماں نے ان کا شکریا ادا کرتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ جلسے میں شرکت کے حوالے سے جی ڈی اے اپنی اعلی قیادت سے مشورہ کرکے انہیں جواب دے گی، رہنماوں نے مہنگائی ، لاقانونیت ، اغوا برائے تاوان ، قتل کی وارداتوں ، گیس ، پیٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرنے اور سندھ میں کسان اور آبادگاروں کو باردانہ نہ ملنے اور گندم کے خریداری مرکز ابھی تک نہ کھولنے اور گندم کے مناسب قیمتیں نہ ملنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں