شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب کی گرانٹ 5 کروڑ روپے سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کرنے کی ہدایت

کراچی پریس کلب کے ممبران کے پلاٹس اور دیگر مسائل حل کریں گے،وزیراطلاعات سندھ کی کراچی پریس کلب کے وفد سے گفتگو

منگل 16 اپریل 2024 21:25

شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب کی گرانٹ 5 کروڑ روپے سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کرنے کی ہدایت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی پریس کلب کی گرانٹ 5 کروڑ روپے سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کے ممبران کے پلاٹس اور دیگر مسائل حل کریں گی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور نائب صدر رشید میمن سے ملاقات میں کیا ۔

پریس کلب کے وفد نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو دوبارہ محکمہ اطلاعات کی وزارت ملنے پر مبارکباد دی اور پریس کلب کے مسائل سے آگاہ کیا اور کراچی پریس کلب کی گرانٹ بڑھانے کی درخواست کی۔شرجیل انعام میمن نے ڈی جی انفارمیشن سلیم خان کو گرانٹ بڑھا کر 10 کروڑ روپے کرنے کی سمری تیار کرکے بھیجنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل حل کئے جائیں گے، محکمہ اطلاعات صحافیوں سے ہر وقت رابطے میں ہے۔

کراچی پریس کلب کے ممبران کے پلاٹس کے مسائل اور دیگر مسائل حل کئے جائیں گے۔دریں اثنا کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور نائب صدر رشید میمن نے سیکرٹری اطلاعات ندیم میمن سے بھی ملاقات کی اور ان کو میڈیا ملازمین کو تنخواہیں دیر سے ملنے کی شکایت کی۔سیکرٹری اطلاعات نے کہاکہ میڈیا اداروں کو اشتہارات کے پیسے دیئے گئے ہیں اور انہیں پابند کیا گیا ہے کہ ملازمین کو وقت پر تنخواہیں دی جائیں۔ اگر کسی میڈیا ادارے میں ملازمین کو تنخواہ نہیں مل رہی تو اس کی شکایت محکمہ اطلاعات کو کریں تاکہ اس پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں