کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات،طاہر حسن صدر سردار لیاقت جنرل سیکرٹری ہوںگے

بدھ 1 مئی 2024 21:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ پر تمام امیدواران بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

کراچی پریس کلب میں ہونے والی عیدملن تقریب میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے کے یوجے عہدیداران کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق صدر کے یوجے طاہر حسن، نائب صدر وارث رضا ، نادرہ مشتاق، سیکرٹری جنرل کے عہدے پر سردار لیاقت کشمیری، جوائنٹ سیکرٹری پر عمران جونئیر، نعمت اللہ بخاری، خازن محمد ناصر اور اراکین مجلس عاملہ کی نشستوں پر ابوالحسن ، آفتاب ملک، اختر نواز، حمید بھٹو، ماجد خان، رضوان احد اور ثروت جبیں بلامقابلہ منتخب ہوئیں۔ جب کہ مندوبین کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں