پاکستانی فٹبال ٹیم کے اسٹرائیکر کلیم اللہ کو عراقی کلب النجف ایف سی کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش

ابھی ترکی کے کلب کے ساتھ معاہدہ ہے، ان سے ریلیز کیلئے بات کروں گا ،ْ کلیم اللہ کی گفتگو

جمعہ 18 جنوری 2019 12:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) پاکستانی فٹبال ٹیم کے اسٹرائیکر کلیم اللہ کو عراقی کلب النجف ایف سی کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

عراق کی پریمیر لیگ کے ٹاپ فٹبال کلب النجف ایف سی نے پاکستانی فٹبال اسٹرائیکر کو 4 ماہ کے کنٹریکٹ کے لیے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کی ہے۔کلیم اللہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی ترکی کے کلب کے ساتھ معاہدہ ہے، ان سے ریلیز کیلئے بات کروں گا۔پاکستانی اسٹرائیکر نے کہا کہ النجف خلیجی ملکوں کے ٹاپ کلبز میں سے ایک ہے، اس کیلئیکھیلنا بہت بڑا موقع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں