نیپال نے ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 2 مئی 2023 18:24

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2023ء) نیپال کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) پریمیئر کپ کے فائنل میں نیپال نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو ہرا دیا۔

(جاری ہے)

نیپال کی ٹیم نے یو اے ای کی کرکٹ ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ایشیا کپ میں پاکستان، نیپال اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں۔گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں