محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی نوید سنا دی

کراچی میں موسم سرد سرد ، ٹھنڈی ہواؤں کا راج اور مطلع ابرآلود رہے گا

پیر 29 جنوری 2024 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2024ء) کراچی میں بارش برسانے والے مغربی سسٹم کی انٹری متوقع ہے، جس کے باعث کہیں رم جھم، کہیں ہلکی اور معتدل بارش کا امکان ہے، بارش کا یہ سلسلہ بدھ کی صبح تک جاری رہ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بارش برسانے والے سسٹم کا ایک حصہ سندھ کے کوسٹل بیلٹ کے اوپر سے گزرے گا، سسٹم کا دوسراحصہ ملک کے بالائی حصوں پر بارشیں برسائے گا۔ جبکہ ایک نیا مغربی سلسلہ 2 فروری کو بلوچستان میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سرد موسم، ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں