کراچی میں 3 اور4 فروری کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، ٹھٹھہ میں 3 اور4 فروری کے درمیان بارش ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 1 فروری 2024 18:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) نئی مغربی لہر بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے سبب 3 اور 4 فروری کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں میں جمعے کی رات بوندا باندی یا ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

سسٹم کے زیر اثر دیہی سندھ کے ضلع جامشورو، دادو، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ سمیت دیگر شہروں میں 2 سے 3فروری کے درمیان بارش ہوسکتی ہے جبکہ ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، ٹھٹھہ میں 3 اور 4فروری کے درمیان بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ سے شہر پر بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں اثر اندا ہوسکتی ہیں جبکہ بارش اور شمال مشرقی ہواں کے سبب سردی میں اضافہ متوقع ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں