کراچی میں کل سے بارش اور ژالہ باری کا امکان

ماہی گیروں کو دومارچ تک سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کراچی میں جمعہ کی صبح سے ہفتے کی رات تک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے،موسمیاتی تجزیہ کار

جمعرات 29 فروری 2024 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) کراچی میں کل(جمعہ)بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر ہے جبکہ ماہی گیروں کو دومارچ تک سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں جمعہ کی صبح سے ہفتے کی رات تک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی کے چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

ملیر، ایئر پورٹ، گلشن حدید، اسٹیل ٹائون اور گڈاپ میں ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

موسمیاتی تجزیہ کارکے مطابق کراچی میں ژالہ باری کا امکان 20 سے 30 فیصد ہے۔ شہر میں ٹھنڈی اور خشک ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی کے مضافات میں درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بھی جمعہ کو کہیں موسلادھار تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے، تاہم حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق کراچی میں بارش کا آغاز جمعہ کی صبح سے ہوگا جو2 مارچ تک جاری رہے، بلوچستان،سندھ کے ماہی گیر2 مارچ تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں