کرک پولیس نے اپنی سگی بہن اور بہنوئی کو بے دردی سے قتل کرنے میں مبینہ ملوث سفاک قاتل کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

بدھ 12 جنوری 2022 15:16

کرک پولیس نے اپنی سگی بہن اور بہنوئی کو بے دردی سے قتل کرنے میں مبینہ ملوث سفاک قاتل کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) کرک پولیس نے اپنی سگی بہن اور بہنوئی کو بے دردی سے قتل کرنے میں مبینہ ملوث سفاک قاتل کو اسلحہ سمیت حراست میںلے کر سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔پولیس ترجمان کے مطابق چند ماہ قبل عید کی شب پولیس سٹیشن سٹی کی حدودپرانابازار کرک شہر میں واقع اپنی ہمشیرہ کے گھر میں گھس کر اپنی سگی بہن مسماة عمران بی بی اور بہنوئی عمرقیوم پر فائرنگ کرکے دونوں کو بے دردی سے قتل کیا تھاجبکہ وقوعہ کی رپورٹ مقتول عمرقیوم کے والد قیوم داد کی مدعیت میں ملزم سراج کے خلاف درج کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

دہرے قتل کی واردات کے بعد مبینہ ملزم سراج فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم ڈی پی او کرک شفیع اللہ گنڈہ پور کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے روپوش ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردیں اورکئی ماہ گزرنے کے بعد بالآخر گزشتہ روز ایک خفیہ اطلاع پر خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارکاروائی کے دوران اپنی بہن اور بہنوئی کے دہرے قتل میں مبینہ ملوث اشتہاری مجرم سراج ولد نورسید شاہ سکنہ پرانا بازار کرک شہر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے پستول بمع کارتوس بھی برآمدکرلئے۔ زیر حراست ملزم کو تفتیشی ٹیم کے حوالے کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں