کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 ون ڈے کراچی یا لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی تھی، اب تمام میچزیو اے ای میں ہونگے

اتوار 13 جنوری 2019 19:50

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کردیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال دورہ ممکن نہیں، مستقبل میں پاکستان آکر کھیل سکیں گے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے انکار کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تمام پانچ ون ڈے میچز اب یو اے ای میں ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے دوران 2 ون ڈے کراچی یا لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی تھی جبکہ سیریز کے باقی میچز یو اے ای میں ہونا تھے۔ آسٹریلیا نے 1998سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں