کرک ،پولیس مقابلے میںقتل و اقدام قتل ، منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرم ہلاک

جمعرات 28 جولائی 2022 20:55

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2022ء) کرک میں ایک اورپولیس مقابلہ کے دوران قتل و اقدام قتل اور منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں مبینہ طور پر ملوث خطرناک اشتہاری مجرم ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس نے مقتول اشتہاری کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ضلع کرک کی تحصیل تحت نصرتی کی حدود میں واقع پولیس سٹیشن یعقوب خان شہید کے نوتعینات ایس ایچ او حکیم خان نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نفری کے ہمراہ مجرم اشتہاری مدثر عرف چاپرے کے ٹھکانہ پر چھاپہ مارا جہاں پولیس کے مطابق اشتہاری نے گرفتاری دینے کی بجائے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔

پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم مدثر عرف چاپرے کو فائرنگ کرکے پھڑکادیا۔ پولیس نے جوابی فائرنگ سے ہلاک شدہ مجرم اشتہاری کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق ہلاک شدہ مجرم اشتہاری منشیات فروشی‘ قتل و اقدام قتل‘ چوری اور ڈکیتی سمیت کئی مقدمات میں کرک اور بنوں پولیس کو مطلوب تھا۔یادرہے کہ رواں ماہ کے دوران کرک میں متعدد پولیس مقابلے ہوئے جن میںااب تک کئی مبینہ اشتہاری مجرم ہلاک کردیئے گئے ہیں۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں