کرک ،پولیس نے منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے کو کوشش ناکام بناکر افغان باشندے سمیت دومبینہ سمگلر گرفتارکرلئے

جمعہ 12 جنوری 2024 23:04

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2024ء) کرک پولیس نے منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے کو کوشش ناکام بناکر افغان باشندے سمیت منشیات کے دومبینہ سمگلروں کو ٹرک سمیت گرفتارکرلیا اور ملزمان کے قبضہ سے تقریباً25 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک وقاص خان نے خفیہ ذرائع کی اطلاع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ناظر حسین اورپولیس چوکی احمدآباد پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس پر پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ٹرک نمبر E2553 کو روک لکر تلاشی لی اورٹرک کے خفیہ کے خانوں سے 20 پیکٹ چرس کے برآمد کئے جس کامجموعی وزن 24731 گرام تھا۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر کو گرفتار کرکے ٹرک کو قبضہ پولیس کر لیا۔ گرفتار سمگلروں میں ایک کا تعلق ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقے سے ہے اور دوسرا افغان باشندہ ہے جو کہ کوہاٹ کے مہاجر کیمپ میں رہائش پذیر ہے۔پولیس نے منشیات سمگلنگ کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں