کرک ،دن دیہاڑے مخالفین کی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،دو راہ گیروں سمیت تین افراد زخمی

جمعہ 19 جنوری 2024 22:53

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2024ء) کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے مرکزی بازار میں دن دیہاڑے مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو راہ گیروں سمیت تین دیگرافراد زخمی ہوگئے۔واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس اور دیگر ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز تخت نصرتی کے مصروف بازار میں مخالفین کے مابین فائرنگ سے ایک شخص حمیداللہ سکنہ غنڈی میرا خان خیل موقع پر جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں مین شیرعباس سکنہ غنڈی میرا خن خیل اور دو راہ گیروںسندان سکنہ ونکی سراج خیل اور بادشاہ خان سکنہ تخت نصرتی شامل ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری کاروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ریسکیو1122 کی ٹیم نے پہنچ کر جاں بحق شخص کی میت اور زخمیوں کوطبی امداد دے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تخت نصرتی پہنچادیا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں