کرک،ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اہم ،حساس تنصیبات ،سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

منگل 13 فروری 2024 22:51

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2024ء) کرک کی تحصیل بانڈہ داؤدشاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع اور ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر انتہائی اہم اور حساس تنصیبات اور سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی انتہائی بڑھا دی گئی اور پولیس سمیت دیگرسیکیورٹی اداروں کوالرٹ کردیا گیا۔ باخبرذرائع کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میںپولیس سٹیشن ٹیری کی حدودمیں واقع نواحی علاقہ مردان خیل میںمبینہ طورپرایک درجن کے لگ بھگ بعض نامعلوم مسلح مشکوک افرادکے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا پتہ چلا ہے جو مبینہ طورپردہشت گرد گروہ کے ارکان معلوم ہوتے تھے جو جدید اسلحہ بشمول ایس ایم جی‘ آرپی جی7 اورسنائپر گن سے لیس تھے۔

ذرائع کے مطابق تحصیل بانڈہ داؤدشاہ میں آئل اینڈ گیس کی انتہائی اہم اور حساس تنصیبات ‘ پولیس تھانے و چوکیاں اور دیگر سرکاری عمارتیں واقع ہیں جن کو نشانہ بنانے کا اندیشہ ظاہرکیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداوں کو مبینہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور ممکنہ دہشت گردی کے خطرے سے آگا کرتے ہوئے اہم سرکاری عمارتوں اورحساس تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کرد ی گئی ہے۔ یادرہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی تحصیل بانڈہ داؤدشاہ کے علاقہ خرم محمدزئی میں نامعلوم دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا تھا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں