ایشیا کپ میں ویرات کوہلی کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھائیں گے ، بابر اعظم

ْ بھارت کیخلاف میچ کا اضافی دباؤ لینے کے بجائے اپنے نیچرل کھیل کا مظاہرہ کریں گے،بیسٹمین

ہفتہ 15 ستمبر 2018 20:53

ایشیا کپ میں ویرات کوہلی کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھائیں گے ، بابر اعظم
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ویرات کوہلی کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھائیں گیجبکہ بھارت کیخلاف میچ کا اضافی دباؤ لینے کے بجائے اپنے نیچرل کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوان بیٹسمین نے کہا کہ روایتی حریف کیخلاف مقابلہ انتہائی دلچسپ ہوتا ہے،ویرات کوہلی کی عدم موجودگی میں روہت شرما اور مہندرا سنگھ دھونی پر قابو پانا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں ممکنہ طور پر بھارت کے ساتھ فائنل سمیت 3میچ ہوسکتے ہیں، دونوں ملکوں میں باہمی سیریز تو ہونہیں رہی،اس صورتحال میں روایتی حریفوں کے مابین زیادہ مقابلے ایک بڑا موقع اور چیلنج ہوں گے، شائقین اور کھلاڑی سب ان میچز سے لطف اندوز ہوں گے۔

(جاری ہے)

بابر اعظم نے کہا کہ فی الحال پوری توجہ ہانگ کانگ کیخلاف میچ پر مرکوز ہے،ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں مضبوط ہیں، پہلے میچ میں بھی کامیابی کیلیے بہتر کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ میچز میں ٹاپ آرڈر اچھا پرفارم کرتی رہی ہے لیکن مڈل آرڈر کو بھی جب موقع ملا اچھی کارکردگی دکھائی جب کہ آصف علی اور شعیب ملک نے عمدہ اننگز کھیلی ہیں، ڈریسنگ روم کا ماحول شاندار ہے اب ایشیا کپ میں عمدہ کارکردگی دکھائیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں