sقومی ٹیم کی مسلسل شکستوں پر اندرونی اختلافات سامنے آگئے

ٓ کچھ کھلاڑیوں کو لیگ کیلئے اجازت نہ دینے پر سینئر کھلاڑیوں کی محمد حفیظ کے ساتھ ٹھن گئی

اتوار 14 جنوری 2024 19:00

!لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2024ء) قومی کرکٹ ٹیم کو پے درپے شکستوں کے بعد اب ٹیم میں لے اختلافا ت کھل کر سامنے آنے لگے ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے کچھ سینئر کھلاڑیوں کی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کے ساتھ ٹھن گئی ہے کیونکہ انہوں نے کچھ سینئر کھلاڑیوں کیلئے لیگز کے دروازے بند کر دیئے جبکہ ان کے لیگ ٹیموں کے ساتھ معاہدے بھی تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ’ انٹر نیشنل لیگ ٹی ٹوینٹی ‘ کیلئے این او سی جاری کیئے تھے لیکن محمد حفیظ کی جانب سے کچھ کھلاڑیوں کو کلیئرنس دینے سے منع کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کلیئرنس نہ ملنے اور اعتراض کرنے پر سینئر کھلاڑیوں کی ٹیم ڈائریکٹر کے ساتھ شدید تلخی ہوئی اور اس تلخی کے نتیجے میں کھلاڑیوں کی ٹیم ڈائریکٹر کے ساتھ بات چیت بھی کم ہو گئی ۔یادرہے شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان ، اعظم خان اور محمد وسیم کے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوینٹی سے معاہدے ہیں۔۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں