قومی کرکٹر فخر زمان نے میلبرن میں اکیڈمی قائم کردی

بدھ 24 جنوری 2024 21:11

قومی کرکٹر فخر زمان نے میلبرن میں اکیڈمی قائم کردی
میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2024ء) قومی کرکٹر فخر زمان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں اکیڈمی قائم کردی۔اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ اکیڈمی میں عمر کی کوئی حد نہیں رکھی گئی، اسے بنانے کا مقصد اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی بنیادی چیزوں پر کام کرکے ٹیمیں تیار کرنا ہے، اس کے علاوہ آسٹریلیا، دبئی اور پاکستان سے اکیڈمی کی ٹیمیں دوروں کا تبادلہ کریں گی۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان میں دو اکیڈمیز قائم کر چکے ہیں، ایک اور پر کام جاری ہے، ہم نے اکیڈمی میں اسکالرشپ پر بھی کھلاڑیوں کو رکھا ہے۔فخر زمان کا کہنا تھا کہ میں نے بڑی مشکل سے کرکٹ کھیلی ہے، اب چاہتا ہوں دوسروں کو مشکل نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں