کورنا کی چوتھی لہر خطرناک صورت حال اختیار کرنے لگی ، سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا

Hazoor Bux حضور بخش منگی ہفتہ 31 جولائی 2021 16:17

کورنا کی چوتھی لہر خطرناک صورت حال اختیار کرنے لگی ، سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2021ء) سول اسپتال میں قائم ویکسینیشن سینٹر پر ویکسئین کا عمل بند ہوگیا بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے رجسٹریشن کرنے والے عملداروں کا کمپیوٹر بند ہونے سے ویکسین لگانے والے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ، ڈی ایچ او ھیلتھ کی لاپرواہی سے ویکسینیشن سینٹر میں دس گھنٹوں سے بجلی بند اور جنریٹر بھی خراب ہوگیا جس سے عملداروں اور شہریوں کا شدید گرمی میں برا حال ہونے لگا سندھ حکومت کی جانب سے ایمرجنسی لگائی گئی ہے طبی عملداروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کیلئے ویکسینیشن عمل کو تیزی سے کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے مگر لوگوں کو شدید گرمی گھنٹوں انتظار کرانے کا عمل انتہائی تشویش ناک ہونے لگا ہے لوگ دور دراز علاقوں سے ویکسین کرانے کیلئے سینٹر پھنچے تو وہاں پر بجلی تعطل کا شکار ہوگئی ، طبی عملداروں نے کہا کہ کمپیوٹر میں جب تک رجسٹریشن نہیں کی جائے گی تب تک ویکسئین نہیں لگائی جائے گی دوسری جانب لاک ڈاؤن پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے شہر کی مارکٹیں بند نہ ہوسکی اور ناہی ایس اوپیز پر عمل ہونے لگا جس سے صاف ظاھر ہوتا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر پر کنٹرول نہیں کیا گیا تو مزید کیسسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں