کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کرنے والی پولیس پارٹی خود یرغمال بن گئی

ڈاکوؤں نے ایس ایچ او گھیل پور سمیت بیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا، ڈاکوؤں نے بکتربند گاڑی اور دو پولیس موبائلوں کو بھی قبضے میں لے لیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 30 نومبر 2023 22:57

کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کرنے والی پولیس پارٹی خود یرغمال بن گئی
کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 نومبر2023ء) کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کرنے والی پولیس پارٹی خود یرغمال بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ایس ایچ او گھیل پور سمیت بیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا، ڈاکوؤں نے بکتربند گاڑی اور دو پولیس موبائلوں کو بھی قبضے میں لے لیا۔ ڈاکوؤں نے آپریشن کے دوران پولیس پر راکٹ لانچر سے فائر کیے اور پولیس پارٹی کو گھیر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کررہی تھی، اہلکاروں کی رہائی کیلئے پولیس کے ڈاکوؤں سے مذاکرات جاری ہیں۔ ادھر وزیر اعلی محسن نقوی کچے میں ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی اہلکاروں کاحوصلہ بڑھانے کے لئے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان پہنچ گئے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل نوید اختر، جمیل احمد، محمد عمران، عبد الرزاق، آصف علی او رمحمد سرور کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کسان کی بھی عیادت کی۔ وزیر اعلی محسن نقوی ہر زخمی کے پاس گئے اور بات چیت کی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں سے واقعہ کی تفصیلات بھی معلوم کی۔ وزیر اعلی نے زخمی پولیس اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔وزیر اعلی نے زخمی اہلکارو ں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہاکہ کچے میں ڈاکوں سے مقابلہ کرنے والے پولیس افسر اوراہلکار حقیقی ہیرو ہیں۔

ڈاکوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید اور زخمی ہونےوالے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔ وزرا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس نے بھی زخمی پولیس اہلکارو ں کی عیادت کی۔صوبائی وزراء عامر میر، ابراہیم مراد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس او ردیگر افسران بھی موجود تھے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں