کندھ کوٹ، الیکشن کمیشن آفس سے چار ملازمین کی لاشیں برآمد

ملازمین کمرے میں سو رہے تھے، گیس لیکج کے باعث جاں بحق ہوئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا موقف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 10 جنوری 2024 12:12

کندھ کوٹ، الیکشن کمیشن آفس سے چار ملازمین کی لاشیں برآمد
کندھ کوٹ(اردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 9 جنوری 2024) کندھ کوٹ میں الیکشن کمیشن آفس سے چار ملازمین کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں الیکشن کمیشن آفس ملنے والی لاشوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق مرنے والے تین ملازمین کا تعلق لاڑکانہ اور ایک کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔ الیکشن کمیشن کے ملازمین ای ایم ایس میں پولنگ عملے کی ڈیٹا انٹری کر رہے تھے۔الیکشن کمیشن کے ملازمین پر ڈیٹا انٹری جلد مکمل کرنے کا دباؤ تھا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ ملازمین کمرے میں سو رہے تھے، گیس لیکج کے باعث جاں بحق ہوئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں