پنجاب اسمبلی کی جانب سے صحافیوں کا بل پاس کرنے کیخلاف کندھ کوٹ کے صحافی سراپا احتجاج بن گئے

پیر 5 جولائی 2021 14:27

پنجاب اسمبلی کی جانب سے صحافیوں کا بل پاس کرنے کیخلاف کندھ کوٹ کے صحافی سراپا احتجاج بن گئے
کندھ کوٹ(حضور بخش منگی-اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی۔2021ء) پنجاب اسمبلی نے آزاد صحافت کیخلاف غلط بل پاس کیا ہے ، جس کیخلاف ہم آج ملک بھر میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پر سراپا احتجاج ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق  کندھ کوٹ پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹ کی کال پر پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کیخلاف قانون پاس کرنے پر ملک بھر کی طرح ضلع کشمور ائٹ کندھ کوٹ یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے پریس کلب کندھ کوٹ  کے سامنے ضلع صدر دلیپ کمار ٹھاکر ، جنرل سیکٹری راجا گوپی چند ، پریس کلب صدر علی حسن ملک ، جنرل سیکٹری لیاقت علی کوسو ، بقا محمد بنگوار ، حفیظ ملک ، غلام رسول میرانی ، فقیر گوکل داس، کلیم اللہ خلجی  ، حضور بخش منگی ، نظیر میرانی ، غفار منگی ، عمران کوسو ، احمد مغل ، ممتاز سندھی ، علی شیر ملک ، فخر الدین بلوچ ، قدرت اللہ میرانی ، عبدالخالق چاچڑ ، خادم حسین گولو ، وقار اعوان ، سنتوش اگروال ، و دیگر کی سربراہی میں صحافیوں نے ہاتھوں میں کالی پٹیاں باندھ کر پنجاب اسمبلی کے خلاف شدید نعری بازی کی گئی ، صحافیوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے جو صحافیوں کے تحفظات کیلئے قانون منظور کیا ہے وہ ہمیں قبول نہیں پنجاب کی صحافت کو کمزور کیا جانے کا ارادہ ہے جس کیخلاف ہم سراپا احتجاج ہیں ، آزاد صحافت کو قانون پاس کرکے پابندیاں عائد کی جارہی ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب اسمبلی صحافیوں کے تحفظات کا قانون پاس کرے دوسری صورت میں احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں