کچے کے ڈاکو بے لگام ، پولیس 5 مغویوں کو بازیاب نہ کراسکی

بدھ 10 جنوری 2024 18:14

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2024ء) سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے کچے کے ڈاکو بے لگام ہوگئے ،5مغوی ڈاکوں کی چنگل میں قید پولیس تاحال مغویوں کو بازیاب نہ کراسکی۔

(جاری ہے)

کچے کے ڈاکو ایک بار پھر سے سرگرم ہوگئے پولیس ڈاکوں کے آگے بے بس ہو گئی،کوہاٹ کے رہائشی دو سگے بھائیوں ،کوٹسبزل کے رہائشی دو مزدور عاصم ، واحد بخش اور سرکاری استاد عبدالغنی سمیت 5 مغوی ڈاکوں کی قید میں، مغویوں کے ورثا سے ڈاکوں نے تین کروڑ 60 لاکھ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کا کچے کے مختلف ایریا میں ڈاکوں کے خلاف گزشتہ کئے ماہ سے آپریشن جاری ہونے کے باوجود پولیس کرائم پر کنٹرول نہ کراسکی۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں