8 فروری کو قوم نے بتایا 9 مئی ہو، عدت کا الزام ہو، سائفر ہو یہ سب آپ کی غلیظ ذہنیت کا عکاس ہے

9 مئی کے بعد ہر ڈی پی او ڈی سی او فرعون بنا ہوا ہے،پنجاب میں پولیس والے جانور بن گئے، پاکستانیوں کے گھروں میں جانوروں کی طرح گھسے، شیر افضل مروت

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:30

8 فروری کو قوم نے بتایا 9 مئی ہو، عدت کا الزام ہو، سائفر ہو یہ سب آپ کی غلیظ ذہنیت کا عکاس ہے
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد ہر ڈی پی او ڈی سی او فرعون بنا ہوا ہے، پاکستان آتش فشاں بن چکا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے این اے 132 کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے بعد ہر ڈی پی او ڈی سی او فرعون بنا ہوا ہے۔ یہ اس صوبہ میں ہو رہا ہے جہاں کی وزیر اعلی فارم 45 پر ایم پی اے بھی نہیں ہے۔

نواز شریف نے پنجاب کو سموگ کا تحفہ دیا جبکہ قیدی نمبر 804 نے پاکستان کو دنیائے کرکٹ میں نام دیا، شوکت خانم کینسر کے ہسپتالوں کا جال بچھایا،پاکستانیوں کو صحت کارڈ دیا، نمل یونیورسٹی دی، لنگر خانے دیے، سیرت النبیؐ نصاب میں شامل کیا ۔انہوں نے کہا کہ کورونا میں دنیا کی معیشت رکی رہی لیکن پاکستان میں غریب کا چولہا چلتا رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ویسٹ کو امریکہ کو کہتا ہے کہ اسلام اور حضور اقدسﷺ کی عظمت کے حوالے سے کوئی غیر اخلاقی غلط بات نہ کرے۔

انھوں نے سب سے بڑی زیادتی پنجاب کے ساتھ کی ہے، پنجاب کا مینڈیٹ چرایا ہے. ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے کس منہ سے آپ کے پاس آتے ہیں؟ شیر افضل مروت نے کہا کہ جو تم تمہارے لیڈر 40 سال میں نہیں کر سکے تو پھر تم کیا اور کیا پدی کا شوربہ.عمران خان پر توشہ خانہ، عدت، سائفر کا کیس بنا ادھر بڑے میاں، چھوٹے میاں، نام نہاد وزیر اعلی اور اس کے دو بھائی بھی بری ہو گئے، زرداری بھی بری ہو گئی.خان کو سائفر، عدت، توشہ خانہ میں سزا ہوا. انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو قوم نے بتایا کہ 9 مئی ہو، عدت کا الزام ہو، سائفر ہو تو یہ سب آپ کی غلیظ ذہنیت کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پولیس والے جانور بن گئے پاکستانیوں کے گھروں میں جانوروں کی طرح گھسے، الیکشن آتے ہیں تو عدالت ہم سے بلا چھین لیتی ہے یہ پاکستان کو جس نہج پر لائے ہیں پاکستان آتش فشاں بن چکا ہے، یہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔ آج کا یہ جلسہ نظام کی تبدیلی کے لیے ہے، مینڈیٹ کی چوری کی ریکوری کے لیے ہے، خان کے پاس جاؤں گا تو آپ کی محبت کا بتاؤں گا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں