خیرپور، صفائی ستھرائی لائٹنگ فراہمی و ڈرینج اور تجاوزات کے خاتمہ کا نظام درست نہ ہوسکا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:00

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) خیرپور میں صفائی ستھرائی لائٹنگ فراہمی و ڈرینج اور تجاوزات کے خاتمہ کا نظام درست نہ ہوسکا۔ضلع انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کا شعبہ انسداد تجاوزات خاموش تماشائی بنا ہوا ۔تجاوزات کے سبب ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا۔آمدورفت میں خلل،سول سوسائٹی سڑک پر آکر شہر کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ۔خیرپور کی سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والوں عبدالستار لاشاری۔وحید ابڑو۔مولابخش بلوچ۔عابد پٹھان۔ظفر لاشاری۔سجاد لاشاری۔گل بہار کی و دیگر قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں کا کہنا ہے کہ شاہی بازار۔حیدری بازار۔کاروباری مرکز فارقو اعظم چوک۔پنج گولہ چوک۔ریلوے پھاٹک لقمان پیرجوگوٹھ روڈ۔

(جاری ہے)

سکھر روڈ۔ریلوے اسٹیشن روڈ۔

سول ہسپتال روڈ۔ٹمبر مارکیٹ۔نیم موڑ ۔خاکی شاہ پل۔کچہری روڈ ۔کراچی روڈ۔پنج ہٹی۔غریب شاہ روڈ۔مسلم لیگ ہائوس کا علاقہ سمیت شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار کے سبب شہریوں خصوصاً خواتین کا گزرنا محال ہوگیا ہے جب کہ شہر بھر میں گندا پانی گلیوں محلوں سڑکوں پر بھی کھڑا ہونے سے آنے جانے والوں کا سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث گندگی کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہونے سے اور تعفن کے سبب بھی شہریوں کا گزرنے میں سخت پریشانی درپیش ہے میونسپل کمیٹی فائی کا سفید پوش عملہ ڈیوٹی کے بجائے سیاسی افراد کے گھروں اور ان کی آشیرباد سے گھر بیٹھے تنخواہ لے رہا ہے شہریوں کی داد فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے۔

گندگی کے سبب مچھروں کی افزائش سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں اسی طرح شہر بھر کی گلیوں میں اندھیرا چھایا ہوا ہے لائٹنگ کا بھی کوئی معقول بندوبست نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ضلع انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرکے یاداش نامے درخواستیں پیش کیں لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔

چیف جسٹس آف پاکستان ۔وزیر اعلیٰ سندھ۔وزیر بلدیات۔سیکرٹری بلدیات چیئرمین قومی احتساب بیورو۔چیئرمین انٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی نااہلی اور شہر کی حالت بہتر بنانے کی آڑ میں کی جانے والی مبینہ کرپشن کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے غفلت کا مظاہرہ کرنے والی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کا تبادلہ کرکے عوام دوست افسران تعینات کئے جائیں جو شہریوں کو درپیش مسائل سے نجات دلائے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں