تحریک انصاف کی حکومت احتساب کے نام پر ملک میں نفرت پھیلا رہی ہے،راؤ مسلم رضا

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نظریات کی سیاست کی ہے اور جمہوریت کیلئے جانیں دیں،تحصیل نائب صدر پیپلزپارٹی

پیر 18 اکتوبر 2021 19:25

خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) پیپلزپارٹی کے تحصیل نائب صدر راؤ مسلم رضا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت احتساب کے نام پر ملک میں نفرت پھیلا رہی ہے۔ کٹھ پتلی حکومت اداروں کو بدنام، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کر رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نظریات کی سیاست کی ہے اور جمہوریت کیلئے جانیں دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے غریب آدمی خودکشیاں کررہے ہیں ہوشربا مہنگائی کے ساتھ ساتھ گراں فروشی بھی عروج پر ہے، حکومت کی عملداری کہیں نظر نہیں آ رہی۔ عوام کی خوشحالی اور ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز میں شہید ہونے والے اپنے کارکنوں اور جیالوں کی یاد میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے بھر پور جلسہ کر کے دیکھا دیا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کر سکتی ہے۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں