خانپورمیں دلخراش واقعہ، کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

افسوسناک واقعہ 86 پل کے قریب پیش آیا ، جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور 5 نوجوان بھی شامل ، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 15 مارچ 2022 09:50

خانپورمیں دلخراش واقعہ، کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
خانپور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 15 مارچ 2022) خانپورمیں انتہائی دلخراش واقعہ، کار نہر میں جاگری ،ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خانپور: رحیم یار خان کی تحصیل خانپور میں کار نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق افسوسناک واقعہ 86 پل کے قریب پیش آیا ہے جہاں کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے ہیں جن میں دو خواتین اور 5 نوجوان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق خان پور کے علاقہ محلہ ٹھٹھا راں کی رہائشی فیملی رحیم یار خان سے خان پور آ رہی تھی کے پل پر ٹریفک جام ہونے کے باعث نہر کی سائیڈ سے کار گزارنے لگی تو کار سلپ ہوکر نہر میں گرگئی۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت مرسلین بی بی، رابعہ بی بی، عاطف، مبشر، مشتاق، فیضان، رفیق شامل ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ دو نوجوان جن میں 18 سالہ ارسلان اور 15 سالہ عرفان شامل ہیں ان کی تلاش ابھی جاری ہے۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں