ملک کی داخلہ وخارجہ پالیسیاں ملکی مفاد استحکام وسالمیت کو مدنظر رکھ کر بنائی جائیں،عثمان فاروق ایڈووکیٹ

جماعت اسلامی اب اپنے جھنڈے اور انتخابی نشان ترازو انتخاب میں حصہ لے گی، جماعت اسلامی کے رہنما کی گفتگو

منگل 31 اگست 2021 15:52

خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2021ء) ملک کی داخلہ وخارجہ پالیسیاں ملکی مفاد استحکام وسالمیت کو مدنظر رکھ کر بنائی جائیں، جماعت اسلامی کو اب اتحاد ی سیاست کو خیر باد کہنا ہوگا،جماعت اسلامی اب اپنے جھنڈے اور انتخابی نشان ترازو انتخاب میں حصہ لے گی۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن شیخ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی رحیم یار خان محمو الحسن چوہدری کی رہائش گاہ پر ان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کی حفاظت کیلئے پوری قوم کو میدان عمل میں آنا ہوگا وطن عزیز پاکستان کے استحکام وسالمیت کیلئے ہمیں اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جماعت اسلامی محترم سراج الحق کی قیادت میں قوم میں شعور بیدار کر رہی ہے اور عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے انہوں نے کہاکہ ان شاء اللہ جلد پوری دنیا میں اسلامی انقلا ب آئے گا افغانستان ترکی میں اسلام پسند حکمران بن چکے ہیں جلد پاکستان میں بھی حکومت اسلام پسندوں کے ہاتھ میں ہوگی افغانستان میں غلبہ اسلام کا نعرہ لے کر جدوجہد کرنے والوں نے امریکہ سمیت تمام کفریہ طاقتوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے جماعت اسلامی بھی پاکستان میں غلبہ اسلام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں