محمد نواز شریف عوامی تعمیر و ترقی کی علامت ہیں، لیگی رہنما

پیر 12 فروری 2018 17:16

خانپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن)نظریہ پاکستان کی محافظ جماعت ہے، اس کے دور اقتدار میں ملکی معیشت کو استحکام ملا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا، محمد نواز شریف اور محمدشہباز شریف عوامی تعمیر وترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں، محمد نواز شریف نے پاکستان کو سی پیک جیسا عظیم تحفہ دیا جواس ملک کی تقدیربدلنے میں سنگ میل ثابت ہوگا ،انشااللہ اس کے مثبت ثمرات جلد عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے، ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنما میاں طارق جاوید ،میاں شہاد انجم سمیت دیگر نے کیا، انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے ملک کو اندھیروں سے نکالا۔

متعلقہ عنوان :

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں