حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، شیخ محمد طارق

ترقی یافتہ پاکستان نالائق حکمرانوں کی ترجیح ہی نہیں ہے،رہنماء (ن) لیگ

بدھ 9 فروری 2022 19:09

خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2022ء) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما شیخ محمد طارق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے، ترقی یافتہ پاکستان نالائق حکمرانوں کی ترجیح ہی نہیں، نواز لیگ کے دور اقتدار میں اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت جو ریلیف عوام کو حاصل ہورہا تھا اسے بھی حکمرانوں نے سبوتا ڑ کردیا ہے جو انکی عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور اقتدار میں گاؤں گاؤں اور شہر شہر ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے انڈرپاس اور اووربرج بنا کر شہروں کی ٹریفک کو کنٹرول کیا اور عوام فلاح کے بے پناہ منصوبے دیئے روزگار کے کثیر مواقع پیدا کئے اور عوام کو غربت سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا، موجودہ نااہل حکمران اپنے تین سالہ دور میں ایک بھی بڑا عوامی منصوبہ نہیں دے سکے۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں