خوشاب کے محلہ بستی عیسائیاں والی میں 2 مسیح گروپوں میں تصادم‘ دو افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 21 جون 2018 14:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) خوشاب کے محلہ بستی عیسائیاں والی میں 2 مسیح گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے حملہ آور گروپ کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ایک ہی برادری کے افراد میں جھگڑا ہوا تو اسلم مسیح اوراس کے بیٹوں اور اس کے بھائیوں نے خنجر،سوٹے،اینٹوں کے وارکرکے اپنی برادری کے 2 افراد برانسن مسیح،مراد مسیح کوشدیدزخمی کردیا،پولیس نے حملہ آور گروپ کے متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم اسلم مسیح کوگرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں