خوشاب واٹر سپلاٹی سے چور بجلی کے تین ٹرانسفارمر لے آڑے

بدھ 6 اکتوبر 2021 13:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2021ء) خوشاب واٹر سپلاٹی سے چور بجلی کے تین ٹرانسفارمر لے آڑے جس سے علاقہ بھر میں پینے کے پانی کی سپلائی بند ہو گئی جس کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں غفلت اور لاپرواہی کے زمہ دار واٹر سپلائی ملازمین کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں خوشاب واٹر سپلائی پر لگے تین ٹرانسفارمر چور لے اڑے۔جس کے باعث شہریوں کو واٹر سپلائی سے ملنے والے پینے کے صاف پانی کی سپلائی بند ہو گئی۔اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئیڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے واٹر سپلائی پر تعینات تمام ملازمین کو غفلت اور لاپرواہی کا ذمہ دار قرار دیا اور انہیں فوری طور پر معطل کر کے محکمانہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں