خوشاب،ڈپٹی ڈائریکٹر کی زیر نگرانی ڈینگی آگاہی مہم کا اہتمام

ہفتہ 22 مئی 2021 15:40

خوشاب،ڈپٹی ڈائریکٹر کی زیر نگرانی ڈینگی آگاہی مہم  کا اہتمام
خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2021ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر پنجاب میں ڈینگی  کے حولے سے آگاہی مہم  کا اہتمام کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر  سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ کی زیر نگرانی  اس سلسلہ میں محکمہ سوشل ویلفییر آفس جوہرآباد سے ایک ریلی نکالی گئی،ریلی میں محکمہ سوشل ویلفئیر  محکمہ بہبود ابادی  تعلیم اور محکمہ صحت کے ملازمین شامل تھے۔

(جاری ہے)

  اس موقع پر امتیاز احمد مانگٹ نے کہا کہ کورونا کی احتیاط کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بھی بچائو ضرورکریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھا رٹی اور دیگر محکموں کے افسران سے کہا ہے کہ ڈ ینگی مر ض کو معمو لی نہ سمجھا جا ئے یہ ایک خطر نا ک اور جان لیوا مرض ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہیلتھ اتھا رٹی کی ٹیمیں اپنے ایکسپرٹس کے سا تھ مشتبہ جگہوں کا دورہ کریں اورڈینگی لاروا کو پہچا ننے کی کو شش کر یں تاکہ ڈ ینگی مچھر کے خا تمے کو یقینی بنا یا جائے۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں