باڑہ میں مقیم سِکھ کمیونٹی نے بھی کشمیریوں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کر دی

انجمن تاجران کی جانب سے منعقد ہ احتجاجی مظاہرے میں نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی محمد شفیق آفریدی نے بھی شرکت کی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 6 اگست 2019 14:24

باڑہ میں مقیم سِکھ کمیونٹی نے بھی کشمیریوں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کر دی
باڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، حُسین آفریدی) قبائلی ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ بازار میں انجمن تاجران کے اعلان پر عوام نے مقبوضہ کشمیر بارے بھارتی اعلان اور جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوے تھے جن پر کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کے نعرے درج تھے۔تفصیلات کے مطابق آج باڑہ بازار میں انجمن تاجران باڑہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

جس سے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی محمد شفیق آفریدی، سابقہ ایم این اے اور سینٹر حاجی محمد شاہ، ملک حاجی ظاہر شاہ، انجمن تاجران کے چیئرمین سید ایاز وزیر، تحصیل باڑہ سے تعلق رکھنے والے سکھ کمیونٹی کے ارکان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں اجازت دی جائے ، ہم اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کی مدد کے لیے بھارت کے ساتھ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہے ہم ان کو بھارتی مظالم کیلئے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔مظاہرین نے کشمیریوں پر ظلم کرنے والے بھارتی وزیراعظم نرندر مودی کا پُتلا بھی جلایا اور بھارتی فوج اور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ تقریب سے باڑہ کی سِکھ کمیونٹی کے افراد نے بھی خطاب کیا اور بھارتی سامراج کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں