وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دئیے

وزیراعظم عمران خان سال 2018ء میں یاہو انڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں دسیوں نمبر پر ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 7 دسمبر 2018 16:37

وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دئیے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دئیے۔وزیراعظم عمران خان سال 2018ء میں یاہو انڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں دسیوں نمبر پر ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں چاہنےوالے ہیں۔عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے بھی دنیا بھر میں جانے جاتے تھے۔

ان کے وزیراعظم بننے کے بعد دوسرے ممالک کے ساتھ دوستی کا رشتہ مزید گہرا ہو گیا۔جب کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں۔اگر بات کریں بھارتیوں کی تو وزیراعظم عمران خان ان میں بھی بہت مقبول ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یاہو سرچ انجن نے حال ہی میں سرخیوں میں رہنے و الی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی ٹاپ ٹین شخصیات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

2018ء میں بھارتیوں نے سب سے زیادہ سنی لیون کو سرچ کیا جب کہ دوسرے نمبر پر اداکارہ سری دیوی جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت ہیں۔اس سے قبل  امریکی میگزین نے دُنیا کی 65 بااثر ترین شخصیات کی ایک فہرست مرتب کی ہے جس میں امریکی صدر کو دُنیا کا بااثر ترین رہنما قرار دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں رُوس کے صدر ولادی میر پیوٹن دُوسرے، چین کے صدر ژی جِن پِنگ تیسرے اور جرمن خاتون چانسلر انجیلا مرکل چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

اس فہرست میں پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کو بااثر ترین افراد کی فہرست میں 64واں نمبر دیا گیا تھا۔اور اب  وزیراعظم عمران خان سال 2018ء میں یاہو انڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت میں دسیوں نمبر پر ہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں