داسو ڈیم پر کام کرنے والی چینی کمپنی اور ان کے ہڑتالی ملازمین کے مابین مذاکرات کامیاب

ہفتہ 15 ستمبر 2018 14:57

داسو ڈیم پر کام کرنے والی چینی کمپنی اور ان کے ہڑتالی ملازمین کے مابین مذاکرات کامیاب
کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) داسو ڈیم کوہستان پر کام کرنے والی چینی کمپنی اور ان کے ہڑتالی ملازمین کے مابین ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، ملازمین نے 17 روز سے جاری ہڑتال ختم کر دی، ہڑتال ملازمین یکم اکتوبر تک مطالبات سے دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع کوہستان کے مقام پر زیر تعمیر داسو ڈیم منصوبہ پر کام کرنے والی چینی کمپنی سی جی جی سی اور ملازمین کے مابین 17 روز سے ڈیڈ لاک برقرار تھا، ملازمین کی جانب سے پیش کردہ مطالبات کی عدم منظوری کے باعث کمپنی کا کام 17 روز سے ٹھپ ہو کر رہ گیا تھا جس سے کمپنی اور واپڈا کو روزانہ کی بنیاد پر بھاری خسارے کا سامنے کرنا پڑ رہا تھا۔

حلقہ این اے 11 سے رکن قومی اسمبلی ملک حاجی آفرین کی قیادت میں متاثرین داسو ڈیم ریزرو ایئر ایریا کی 80 رکنی کمیٹی نے اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے گذشتہ دو ہفتوں سے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ اس دوران ان کے ہمراہ تھانہ داسو کی پولیس بھی شانہ بشانہ تھی، سینکڑوں ہڑتالی ملازمین اور چائنہ کمپنی کی اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد ملازمین کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں