کوہستان پولیس کا بغیر ہیلمٹ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ ، کمسن بچوں کے موٹر سائیکل چلانے کے خلاف آپریشن

پیر 7 جنوری 2019 15:12

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2019ء) کوہستان پولیس کی جانب سے بغیر ہیلمٹ، بغیر کاغذات، غیر نمونہ نمبر پلیٹ سمیت کمسن بچوں کے موٹر سائیکلیں چلانے کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، درجنوں موٹر سائیکل سواروں پر جرمانے عائدکر کے موٹر سائیکلیں تھانے میں بند کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ پٹن خلیل الرحمن خان کی نگرانی میں انچارج ٹریفک محمد نواز خان نے بمعہ سٹاف کارروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی پر درجنوں موٹر سائیکل سواروں پر جرمانے اور درجنوں کمسن بچوں سے موٹر سائیکلوں کو ضبط کر کے موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت پولیس سٹیشن پٹن میں بند کر دیا۔

پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری اور کمسن بچوں کی ڈرائیونگ کے باعث درجنوں افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ کمسن بچوں کو گاڑی، موٹر سائیکل دینا اپنے بچوں کو موت کا پروانہ دینے کے مترادف ہے لہذا والدین سے گذارش ہے کہ اپنے کمسن بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل دینے سے اجتناب کریں جبکہ ڈی پی او نے انچارج ٹریفک کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، یہ آپریشن مسلسل جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں