ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہستان کی زیر نگرانی گاؤں رازکہ میں کھلی کچہری

جمعرات 17 جون 2021 13:54

کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2021ء)خیبر پختونخوا حکومت اور ڈپٹی کمشنر کوہستان عارف خان یوسفزئی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) کوہستان اشتیاق سلطان کی زیر نگرانی سب ڈویژن سیؤ کے گاؤں رازکہ کے مقام پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقہ کے مکینوں نے اپنے مسائل بیان کئے اور بعد ازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہستان نے متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران سے جواب طلب کیا۔

انہوں نے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا کیونکہ  تمام صوبائی محکمہ جات انہیں جوابدہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو پریشانی میں ڈالنے کی بجائے ان کے جائز مسائل بغیرکئے جائیں  گے اور وفاقی محکموں سے متعلق مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں