لینڈ سلائڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے سے کوہلوسبی قومی شاہراہ ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند ،کوہلو کا سبی سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ کٹ گیا

ہفتہ 8 جولائی 2023 21:40

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2023ء) ضلع کوہلو میں گزشتہ روز سے جا ری موسلادھار بارشوں سے ماوند میں کوہلو سبی قومی شاہراہ کے مختلف حصے شدید متاثر ہوئے ہیں مٹی کے تودے گرنے سے ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہوگئی گزشتہ چار دنوں سے ضلع کا سبی سمیت اندرون بلوچستان اور سندھ سے زمینی رابطہ منقطع ہوکر رہ گیا ہے جبکہ پوڑو ،سوناری اور دیگر مقامات پر گزشتہ روز کی بارش کے بعد کئی گاڑیاں ،موٹر سائیکل اور ٹریکٹر پھنس گئیں ہیں جنہیں بعدازاں لیویز کی ٹیم نے رسیکو کرکے تمام افراد کو نکالاہے گزشتہ کئی ماہ سے بارشوں اور سیلابی صورتحال کے خطرات کی مسلسل الرٹ کے باوجود کوہلو سبی شاہراہ کی بحالی کیلئے صوبائی و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات نہیں اٹھائے گئیں جس کے وجہ سے اس وقت کوہلو سمیت مشرقی بلوچستان کے عوام کو قومی شاہراہ کی بندش کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

کوہلو کے شہریوں نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے یوں تو صوبائی حکومت گزشتہ ایک ماہ سے مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کیلئے الرٹ جاری کررہی ہے مگر گرونڈ میں اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی مثال کوہلو سبی قومی شاہراہ ہے جہاں مختلف مقامات بارشوں سے متاثر ہونے کے بعد گزشتہ چار دن سے بحالی کیلئے حکومتی راہ تھک رہی ہے تاحال ٹریفک کی بحالی میں انتظامیہ ناکام ہے جس سے جہاں مشرقی بلوچستان و کوہلو کا سبی سمیت اندرون بلوچستان اور سندھ سے زمینی رابطہ کٹ گیا ہے وہی ہزاروں مسافروں اور ٹرانسپوٹرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مگر چونکہ صوبائی انتظامیہ محض دعوں تک محدود ہے اس لئے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے شاہراہ کی بندش سے ٹرانسپورٹرز نان شنبہ کے محتاج ہوگئے ہیں پہلے وہ یہی سے اپنے گھروں کی گزار بسر کررہے تھے اس حوالے سے جب ضلعی انتظامیہ کے ایک ذمہ دار شخص سے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ہیوی مشنری نہ ہونے اور مسلسل بارشوں سے شاہراہ کی بحالی میں روکاٹیں حائل ہیں ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں