کوہلو میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے ریلی اور مظاہروں کا سلسلہ جاری

پیر 3 فروری 2020 22:54

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2020ء) کوہلو میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے ریلی اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، لیویز کی جانب سے موٹرسائیکل ریلی جبکہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، لیویز کی جانب سے موٹرسائیکل ریلی جبکہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، موٹرسائیکل ریلی لیویز لائن سے شروع ہوئی جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ہسپتال چوک اور واپس لیویز لائن پر آکر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں سینکڑوں موٹرسائیکل سواروں نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھائے قافلوں کی صورت میں ریلی میں شریک ہو کر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ،شرکا نے کشمیر کے حق میں اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ہم کل بھی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ تھے اور آج بھی اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پرامن ریلی سے دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستانی امن پرست قوم ہیں بھارت ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں مقررین کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار اور بھارتی فوج کے غیر قانونی مداخلت اور جاری بیہمانہ مظالم پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبردار تنظیمیں نوٹس لے کر اپنا کردار ادا کریں بے گناہ کشمیری عوام بالخصوص عورتوں بچوں اور بزرگ شہریوں کو 184 روز تک محصور کیا گیا اور کھانے پینے کی اشیا اور شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں