کوہلو میں داخلہ مہم کے سلسلے میں ریلی ،6 ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کا ہدف مقرر

پیر 18 مارچ 2024 16:12

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) کوہلو میں داخلہ مہم 2024ء کے سلسلہ میں محکمہ تعلیم ، بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور بی آر ایس پی کے زیر اہتمام شہر میں ریلی نکالی گئی ۔ ریلی گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کوہلو سے شروع ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ختم نبوت چوک اور واپس ماڈل ہائی سکول آکر اختتام پذیر ہوئی ۔

ریلی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ مری ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن جعفر زرکون ، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کوہلو حاجی تاج محمد مری ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر بی آر ایس پی صدام مری ، ڈسٹرکٹ سپروائزر بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن یوسف مری ، آر ٹی ایس ایم کے بہرام کالکانی سمیت سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلباء نے سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ مری اور ڈی او ای جعفر زرکون نے کہا کہ اس سال ہمارے پاس نئے بچے بچیوں کو سکول داخلہ کرنے کا حدف 6 ہزار ہے مذکورہ ہدف کو حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور گھر گھر یہ پیغام پہنچائیں گے ہماری اولین ترجیحات ہوگی کہ کوئی بچہ یا بچی سکول سے باہر نہ رہے اس سلسلے میں معاشرے کےہر فرد اور خصوصا صحافیوں کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا ۔

تاکہ ہم دیئے گئے ہداف حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی سے قومیں ترقی کرسکتی ہیں اور اس سلسلے میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے معیار کو بہتر بنائیں گے تاکہ لوگوں کا زیادہ سے زیادہ رحجان سرکاری تعلیمی اداروں کی طرف ہو۔\378

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں